آئی سی سی ’’فائیو اے سائیڈ‘‘ کی ڈریم ٹیم کا اعلان،رضوان اور شاہین بھی شامل

 انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے نئے آئیڈیا ’’فائیو اے سائیڈ‘‘ کی ڈریم ٹیم کا اعلان کر دیا گیا، قومی کھلاڑی شاہین آفریدی اور محمد رضوان شامل ہیں۔آئی سی سی ہیڈ کوارٹر دبئی سے جاری خبر کے مطابق نئے آئیڈیا ’’ فائیو اے سائیڈ‘‘ کی ڈریم ٹیم میں آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل لیجنڈری مہیلا جے وردھنے کی ٹیم بنائی گئی ہے۔

مہیلا جے وردھنے کی ٹیم میں شاہین آفریدی، محمد رضوان کے علاوہ جوز بٹلر، راشد خان اور بھارتی باؤلر جسپریت بمرا کو شامل کیا گیا ہے۔

Exit mobile version