پاکستان اور یو اے ای کا دو طرفہ تجارت و دیگر شعبوں میں تعاون مزید مضبوط کرنے پر اتفاق
پاکستان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے دو طرفہ تجارت، توانائی، انفرااسٹرکچر اور پیٹرولیم سمیت دیگر شعبوں میں تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف سے متحدہ عرب امارات کے معاشی وفد نے لاہور میں ملاقات کی، جس میں دو طرفہ تجارت،وانائی، انفرااسٹرکچر اور پیٹرولیم سمیت دیگر شعبوں میں تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق ہوا۔
اعلامیے کے مطابق وزیر اعظم نے وفد سے گفتگو میں کہا کہ حکومت پاکستان متحدہ عرب امارات کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتی ہے۔
وزیر اعظم نےکہا کہ پاکستان معاشی محاذ پر ان تعلقات کو بلندیوں کی ایک نئی سطح پر لےجانا چاہتا ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ عید الفطر کی تعطیلات میں وفد کی آمد یو اے ای حکومت کی پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا مظہر ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اماراتی بھائیوں کی ملک میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا خیر مقدم کرتا ہے۔