پاکستان سپر لیگ 8 کی تفصیلات سامنے آگئیں

پاکستان سپر لیگ کا 8 واں ایڈیشن کب ہوگا اور میچز کہاں کہاں ہوں گے؟ تفصیل سامنے آگئی۔ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ  نے پی ایس ایل 8 کی ونڈو کی نشاندہی کرلی ہے، ایونٹ آئندہ برس 15 فروری سے 31 مارچ کے درمیان ہوگا۔ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کے میچز اس بار چار مقامات پر ہوں گے، ایونٹ کے لیے کراچی اور لاہور کے بعد ملتان اور راولپنڈی کو بھی فائنل کیا گیا ہے۔پی سی بی ذرائع کے مطابق جنوری 2023 میں نیوزی لینڈ نے 2 ٹیسٹ اور وائٹ بال سیریز کے لیے دورہ کرنا ہے، جس کے بعد ویسٹ انڈیز کی ٹیم ٹی 20 سیریز کے لیے پاکستان آئے گی۔ذرائع کے مطابق نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز سے سیریز کے بعد پی ایس ایل کا انعقاد ہوگا۔

Exit mobile version