وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی جہانگیر ترین سے ملاقات،حکومت سازی معاملات پر بات چیت

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے پی ٹی آئی ترین گروپ کے سربراہ جہانگیر ترین سے ملاقات کی۔

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے جہانگیر ترین کی صحت دریافت کی اور  ان کی صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار  کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب اور جہانگیر ترین کی ملاقات میں ترین گروپ کے ارکان اسمبلی بھی شریک تھے جب کہ (ن) لیگ کی طرف سے عطااللہ تارڑ اور اویس لغاری موجود تھے، اس موقع پر حمزہ شہباز نے سیاسی تعاون پر جہا نگیرترین گروپ کا شکریہ ادا کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب اور جہانگیر ترین کی ملاقات میں پنجاب کی حکومت سازی کے معاملات پر بھی بات چیت کی گئی۔

Exit mobile version