ترک صدر 2روزہ دورہ سعودی عرب پر پہنچ گئے

ترک صدر رجب طیب اردوان 2 روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے۔ 

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق ترکی کے صدر رجب طیب اردوان  سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی دعوت پر جمعرات کو 2 روزہ دورے پر جدہ پہنچے۔

بعد ازاں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور ترک صدر رجب طیب اردوان کی جدہ کے السلام پیلس میں باضابطہ ملاقات ہوئی۔

رپورٹس کے مطابق ترک صدارتی دفتر سے جاری بیان میں کہاگیا  کہ ترک صدر سعودی حکام سے ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات بحالی پر تبادلہ خیال کریں گے جبکہ دورہ سعودیہ کے دوران ترکی کیساتھ تعاون بڑھانے پر بات چیت ہوگی۔

خبررساں ایجنسی کے مطابق ترک صدر نے2017 کے بعد سعودی عرب کا پہلا دورہ کیا ہے کیوں کہ 2018 میں سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کشیدہ ہو گئے تھے۔

Exit mobile version