سعودی قیادت کے ساتھ کثیرالجہتی مذاکرات کروں گا،شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے دورہ سعودی  عرب سے قبل بیان جاری کیا ہے۔

ایک بیان میں شہباز شریف  نے کہا کہ آج سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہورہا ہوں، دورے کے دوران سعودی قیادت کے ساتھ کثیرالجہتی مذاکرات کروں گا اور اس دوران بھائی چارے، دوستی کے رشتوں کی تجدید کا اعادہ کرنا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ سعودی عرب ہمارے عظیم دوستوں میں سے ایک ہے اور خادم حرمین شریفین کا ہمارے دلوں میں ایک خاص مقام ہے۔

Exit mobile version