چاقو بردار شخص کے حملے میں 4 افراد ہلاک

جنوبی لندن کے علاقے ساؤتھ وارک میں چاقو بردار شخص کے حملے میں 4 افراد ہلاک ہو گئے۔

میٹ پولیس کے مطابق ساؤتھ وارک میں چاقو حملے کے الزام میں ایک شخص گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ساؤتھ وارک میں 4 افراد کے قتل کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی لندن میں چاقو سے حملوں میں متعدد افراد کی اموات واقع ہو چکی ہیں جبکہ کچھ عرصہ قبل ایک مسجد میں بھی دوران نماز چاقو سے حملہ کیا گیا تھا۔

Exit mobile version