بھارتی وزیراعظم کے دورہ مقبوضہ کشمیر کیخلاف آزادکشمیر میں احتجاجی ریلیاں

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے دورے کے خلاف آج آزاد جموں وکشمیر کے مختلف اضلاع میں احتجاجی ریلیاں نکالی جارہی ہیں۔پاسبان حریت کے زیراہتمام آج مظفر آباد میں برہان وانی چوک پر مودی کے مقبوضہ علاقے کے متنازعے دورے کے خلاف دھرنا دیا گیا۔دھرنے کے شرکا نے ہاتھوں میں سیاہ جھنڈے اٹھا رکھے تھے اوربھارت اور مودی کے خلاف نعرے لگارہے تھے۔ادھر کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کے رہنما عبدالمجید ملک نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کشمیری جموں وکشمیر پر بھارت کے غیرقانونی تسلط کو ہر گز قبو ل نہیں کریں گے اور وہ اپنی جدوجہد آزادی ہر قیمت پر جاری رکھیں گے۔

Exit mobile version