راولپنڈی ایکپسریس کے نام سے مشہور سابق فاسٹ بالر شعیب اختر دنیائے کرکٹ کے بعد سوشل میڈیا پر بھی اپنی مقبولیت کے جھنڈے گاڑنے میں کامیاب ہوگئے۔شعیب اختر کا شمار پاکستان کی ان مشہور شخصیات میں ہوتا ہے جو کہ اپنے چاہنے والوں سے اکثر رابطے میں رہتے ہیں یہی وجہ ہے کہ ان کی سوشل میڈیا پر مقبولیت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔شعیب اختر کے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر فالوورز کی تعداد 5 ملین یعنی 50 لاکھ ہوگئی ہے۔اس موقع پر شعیب اختر نے اپنی ٹوئٹر فیملی کے لیے جاری کردہ پیغام میں کہا کہ ہم آج ٹوئٹر پر 5 ملین کی فیملی ہیں، آپ سب کی محبتوں کا شکریہ۔