بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ابتدائی حلقہ بندیاں 24 مئی تک مکمل کر لی جائیں گی،الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ قومی و صوبائی اسمبلیوں کے حلقوں کی ابتدائی حلقہ بندیاں 24 مئی تک مکمل کر لی جائیں گی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ قومی و صوبائی اسمبلیوں کی حلقہ بندیوں پر کام 11 اپریل سے جاری ہے جو بلاتعطل 3 اگست تک جاری رہے گا۔

الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق تمام قومی و صوبائی اسمبلیوں کی حلقہ بندیاں آئین و قانون کے مطابق مکمل ہو جائیں گی، چاروں صوبوں اور اسلام آباد کے لیے قائم حلقہ بندی کمیٹیوں کی ٹریننگ جاری ہے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ حلقہ بندیوں کے لیے نقشے اور دیگر ڈیٹا متعلقہ اداروں سے حاصل کر لیا گیا ہے، کمیٹیاں قومی و صوبائی اسمبلیوں کے حلقوں کی ابتدائی حلقہ بندیاں 24 مئی تک مکمل کر لیں گی جبکہ حلقہ بندیوں کی ابتدائی اشاعت 28 مئی کو کر دی جائے گی۔

اشتہار
Back to top button