بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

سرحد پار سے دہشتگردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے تین جوان شہید

پاک افغان بارڈر پر سرحد پار سے دہشتگردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے تین  جوان شہید ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک افغان بارڈر پر شمالی وزیرستان کے ضلع دیواگر میں پاک فوج کے جوانوں  پر دہشتگردوں نے سرحد پار سے فائرنگ کی جس پر فوجی جوانوں کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی گئی۔

آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 3 جوان شہید ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق شہید  ہونے والوں  میں حوالدار تیمور، نائیک شعیب اور سپاہی ثاقب نواز ہیں۔آئی  ایس  پی آر کے مطابق حوالدار تیمورکی عمر30 سال تعلق جہلم، سپاہی ثاقب نواز کی عمر 24 سال تعلق سیالکوٹ جب کہ نائیک  شعیب کی عمر 38 سال اور تعلق اٹک سے ہے۔

آئی ایس پی آر کا  کہنا ہےکہ افغان سرزمین کوپاکستان کے خلاف استعمال کرنے کی شدید مذمت کرتے ہیں، توقع ہے افغان حکومت مستقبل میں ایسی سرگرمیوں کی اجازت نہیں دے گی۔آئی ایس  پی آر نے کہا کہ پاک فوج دہشتگردی کےخلاف پاکستان کی سرحدوں کےدفاع کےلیے پرعزم ہے، بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

اشتہار
Back to top button