بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

محمد حسنین کے بولنگ ایکشن ٹیسٹ کے لیے آئی سی سی سے رابطہ کرنے کا فیصلہ

فاسٹ بولر محمد حسنین کے بولنگ ایکشن ٹیسٹ کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

آسٹریلوی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کے دوران فاسٹ بولر محمد حسنین کے بولنگ ایکشن کو رپورٹ کیا گیا تھا۔

آئی سی سی سے منظور شدہ لاہور کی لیب میں محمد حسنین کے بولنگ ایکشن کا ٹیسٹ ہوا تھا جس میں فاسٹ بولر کا ایکشن غیر قانونی قرار پایا گیا تھا۔ 

تاہم اس کے بعد نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں کوچ عمر رشید نے محمد حسنین کے ساتھ کام کرکے ان کے ایکشن کو درست کیا۔

اب فاسٹ بولر کے اگلے بائیو میکینک ٹیسٹ کے لیے جلد آئی سی سی سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

کوچ عمر رشید کا کہنا ہے کہ حسنین کے بولنگ ایکشن میں کافی بہتری آئی ہے، اب باضابطہ طور پر ٹیسٹ کروانے کے لیے آئی سی سی کو خط لکھا جائے گا۔

اشتہار
Back to top button