وفاقی وزیر انسداد منشیات شاہ زین بگٹی کی این ایف کی نفری بڑھانے خالی آسامیاں فوری پر کرنے کی ہدایت
وفاقی وزیر انسداد منشیات شاہ زین بگٹی نے وزارت انسداد منشیات پر تفصیلی بریفنگ لی- سیکریٹری انسداد منشیات ڈاکٹر سید کلیم امام اور جوائنٹ سیکریٹری سبینو سکندر جلال نے وفاقی وزیر کو بریفنگ دی- بریفنگ میں وزارت انسداد منشیات کے تمام افسران نے شرکت کی- نوابزادہ شاہ زین بگٹی نے ہدایت کی اے این ایف کی نفری بڑھانے کے لئے فوری سمری تیار کی جائے وزارت انسداد منشیات میں خالی آسامیاں فوری پر کی جائیں-
شازین بگٹی نے ملک بھر میں ریہہبلیٹیشن سینٹرز بنانے کی تجویز کا فوری جائزہ لینے کے ہدایت- نیشنل اینٹی نارکوٹکس کونسل کا فوری اجلاس طلب کرنے کی ہدایت- گزشتہ ادوار کی تمام کاروائیوں کی تفصیلی رپورٹ اگلے ہفتے پیش کی جائے- شازین بگٹی نے کہا نوجوانوں میں منشیات کے بڑھتے ہوئے رحجھان کے خلاف ایکشن کے فوری لائحہ عمل مرتب کیا جائے-
منشیات فروشی اور سپلائی میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی کے لئے قانونی لائحہ عمل مزید مستحکم کیا جائے- • عالمی سطح پر منشیات کی سمگلنگ کی روک تھام کے لئے ضروری آلات فوری طور پر خریدنے کے کام شروع کیا جائے- • منشیات فروشوں اور سہولت کاروں کے خلاف کاروائی میں کسی بھی قسم کی غفلت نہ برتی جائے-• تمام ضروری سمریز فوری طور پر کابینہ کے سامنے منظوری کے لئے پیش کروں گا-• وفاقی وزیر انسداد منشیات نے اجلاس کا اختتام ہدایات پر فوری عمل درآمد کو یقینی بنانے کا کہہ کر کیا-