بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس  آج 290 پوائنٹس کم ہوکر 45 ہزار 652 پر بند

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مسلسل چوتھا منفی دن رہا۔

اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس  آج 290 پوائنٹس کم ہوکر 45 ہزار 652 پر بند ہواہے۔

 کاروباری دن میں 100 انڈیکس 468 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، 100 انڈیکس کی آج بلند ترین سطح 46 ہزار 66 اور کم ترین سطح 45 ہزار 558 رہی۔

 بازار میں آج 18 کروڑ 64 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 5 ارب 62 کروڑ روپے سے زائد رہی۔

 مارکیٹ کیپٹلائزیشن 42 ارب روپے کم ہوکر سات ہزار 618 ارب روپے ہے۔

اشتہار
Back to top button