محمد طاہر رائے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کے سربراہ مقرر

وفاقی حکومت نے ثنااللہ عباسی کی جگہ محمد طاہر رائے کو فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی(ایف آئی اے) کا نیا سربراہ مقرر کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے جاری اعلامیے کے مطابق گریڈ 21 کے افسر محد طاہر رائے کا ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کے عہدے پر تقرر اور ٹرانسفر کردیا گیا ہے۔

طاہر رائے اس سے قبل نیشنل کاؤنٹر ٹیرارزم اتھارٹی(نیکٹا) میں نیشنل کوآرڈینیٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے۔نئے ڈی جی ایف آئی طاہر رائے کو ثنااللہ عباسی کی جگہ یہ عہدہ سونپا گیا ہے۔

بی پی ایس – 22 کے افسر ثنااللہ عباسی کو عہدے ہٹائے جانے کے بعد فوری طور پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز کابینہ کے اجلاس کے بعد بریفنگ دیتے ہوئے وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا تھا کہ محمد طاہر رائے کو ڈی جی ایف آئی اے تعینات کیا گیا ہے۔

Exit mobile version