پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں جلسے کی اجازت نہ دینے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اسلام آباد میں جلسے کی اجازت نہ دینے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا، درخواست فوری سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔

اسلام باد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست کی سماعت کی، عدالت ڈی سی آفس کے عہدیدار کو عدالت میں طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت کچھ دیر کے لیے ملتوی کردی۔

اسلام آباد جلسے کی اجازت اور لاہور جلسہ لائیو دیکھانے کے لیے بڑی اسکرین لگانے کی درخواست پی ٹی آئی اسلام آباد کے صدر علی نواز اعوان نے دائر کی۔

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ اسلام آباد انتظامیہ نے غیر قانونی طور پر اسکرین اور پارک بند کردیا ہے، عدالت پرامن جلسہ کرنے کی اجازت دے۔

درخواست میں ڈی سی اور آئی جی اسلام آباد کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ آج ہی درخواست پر سماعت کرکے اسلام آباد میں ویڈیو جلسے کی اجازت دی جائے۔

Exit mobile version