بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ڈپٹی سپیکر پر حملہ، پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی،9ارکان اسمبلی کی ضمانت منظور

ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی پرحملہ اور ہنگامہ آرائی کےکیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور  مسلم لیگ ق کے 9 ارکان اسمبلی کی عبوری ضمانت 29  اپریل تک منظورکرلی گئی۔

ایڈیشنل سیشن جج  نے آئندہ سماعت پر مقدمےکا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے پولیس کو ارکان اسمبلی کی گرفتاری سے روک دیا ۔

خیال رہےکہ پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی پر اسمبلی کے سارجنٹ ایٹ آرمز کی مدعیت میں ارکان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

ایم پی اے مہندرسنگھ ،حافظ عمار یاسر ، شہبازاحمد، محمد وارث عزیز، خیال احمد کاسترو، شجاعت نواز، ملک ندیم عباس، محمد علی رضا خان خاکوانی اورعمر فاروق نے ضمانت کی درخواستیں دائر کی تھیں۔

اشتہار
Back to top button