آزاد کشمیر کے وزیراعظم کا انتخاب،متحدہ اپوزیشن نے بائیکاٹ کا اعلان کردیا

آزاد کشمیر کی متحدہ اپوزیشن نے وزیر اعظم کے انتخاب کا بائیکاٹ کردیا۔

صدر آزاد کشمیر نے وزیر اعظم کے انتخاب کیلئے اسمبلی اجلاس 18 اپریل کوطلب کر لیا اور اجلاس پیر کی صبح ساڑھے دس بجے قانون ساز اسمبلی ہال مظفرآباد میں ہوگا۔

ذرائع کے مطابق اسپیکرقانون سازاسمبلی چوہدری انوارالحق پیر کو وزارت عظمیٰ کا انتخابی عمل مکمل کرائیں گے۔

وزیراعظم کے انتخاب میں 53 اراکین اسمبلی ووٹ ڈالیں گے جبکہ کامیابی کیلئے 27 ووٹ درکارہیں۔

پی ٹی آئی 32، پپیپلز پارٹی 12، مسلم لیگ 7، جے کے پی پی اور مسلم کانفرنس کی ایک ایک نشست ہے۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سردار تنویر الیاس کو وزارت عظمیٰ کا امیدوارنامزد کیا ہے۔

دوسری جانب متحدہ اپوزیشن نے وزیر اعظم کے انتخاب کا بائیکاٹ کردیا ہے۔ بائیکاٹ کرنے والوں والی متحدہ اپوزیشن میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن شامل ہے۔ 

اپوزیشن کے بائیکاٹ کے بعد تحریک انصاف کے سردار تنویر الیاس کا بلامقابلہ وزیر اعظم منتخب ہونے کا امکان ہے۔

Exit mobile version