بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پنجاب اسمبلی میں جو کچھ ہوا وہ قابل مذمت ہے،عمران خان

پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔

اپنی ٹوئٹ میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا کہنا تھاکہ پنجاب اسمبلی میں جو کچھ ہوا وہ قابل مذمت ہے، واقعہ تمام جمہوری اصولوں اور آئین کے خلاف تھا۔

ان کا کہنا تھاکہ ہم ایسے شرمناک قبضہ شدہ الیکشن کو مسترد کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کے ہنگامہ خیز اجلاس میں حمزہ شہباز قائد ایوان منتخب ہو گئے جبکہ مسلم لیگ ق اور پی ٹی آئی نے الیکشن کا بائیکاٹ کیا۔

اجلاس کے آغاز سے ہی ایوان میں ہلڑ بازی شروع ہوئی اور تاریخ رقم ہوئی، ڈپٹی اسپیکر کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا، ایوان میں پہلی مرتبہ پولیس بھی داخل ہوئی۔ حکومتی ارکان نے ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری پر لوٹے پھینکے، بال نوچے اور تھپڑ مارے۔

پرویز الٰہی اپنے ارکان کو شاباش دیتے رہے لیکن اسی ہنگامہ خیزی کے دوران پرویز الٰہی بھی تشدد سے زخمی ہوگئے۔ 

اشتہار
Back to top button