بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وفاقی حکومت نے گورنر پنجاب کو عہدے سے ہٹانےکا فیصلہ کرلیا

وفاقی حکومت نے گورنر پنجاب کو عہدے سے ہٹانےکا فیصلہ کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق  وفاقی حکومت نے گورنر پنجاب کو ہٹانے کی سمری صدر مملکت کو بھیج دی ہے۔

گورنر ہاؤس میں پریس کانفرنس کے دوران جب صحافیوں نے انہیں عہدے سے ہٹائے جانے سے متعلق پوچھا تو انہوں نے کہا کہ مجھے اس طرح سے نہیں ہٹایا جاسکتا،  ابھی صرف سمری بھیجی گئی ہے جس کے بعد صدر مملکت کے پاس سمری پر دستخط کرنے کے لیے 15دن کا وقت ہوتا ہے۔

ذرائع کے مطابق  وفاق کی جانب سے یہ اقدام اس لیےکیا گیا کہ عمر سرفراز چیمہ نے آج گورنر ہاؤس میں نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے حلف  برداری کی تقریب مؤخر کروادی تھی۔

عمر چیمہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے قانونی ٹیم سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا کہ ابھی نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب کی حلف برداری کی تقریب  نہ منعقد کی جائے۔

خیال رہے کہ عمر سرفراز چیمہ کو چوہدری سرور کے بعد رواں ماہ ہی پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے گورنر پنجاب نامزد کیا گیا تھا۔

اشتہار
Back to top button