بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

دنیا بھر سمیت پاکستان میں مسیحی برادری آج ایسٹر منا رہی

دنیا بھر سمیت پاکستان میں مسیحی برادری آج ایسٹر کا تہوار منا رہی ہے۔

کوئٹہ میں مسیحی برادری ایسٹر کا تہوار مذہبی عقیدت و احتران اور جوش و خروش سے منارہی ہے، ایسٹر کے حوالے سے مسیحی برادری کی جانب سے مختلف گرجا گھروں میں خصوصی عبادات اور دعائیہ تقاریب کا اہتمام کیا گیا ہے۔

ایسٹر کی مناسبت سے زرغون روڈ پر میتھوڈسٹ چرچ میں بڑی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں شریک مسیحی مرد و خواتین اور بچوں نے ایسٹر کی خصوصی عبادات کیں، اس موقع پر مسیحی برادری کی جانب سے ملک کی سلامتی، امن اور خوشحالی کی بھی دعائیں کی گئیں۔

لاہور میں ایسٹر کا دن روایتی جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے، گرجا گھروں میں خصوصی دعائیہ تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔

اشتہار
Back to top button