قومی
اثاثے چھپانے یا ڈیکلیئر نہ کرنے پر منی لانڈرنگ کا مقدمہ بنانا غیرقانونی قرار
اسلام آباد ہائیکورٹ نے اثاثے چھپانے یا ڈیکلیئر نہ کرنے پر منی لانڈرنگ کا مقدمہ بنانا غیرقانونی قرار دے دیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے 5 صفحات پر فیصلہ جاری کردیا۔
چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ کی جانب سے جاری کیے گئے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اثاثے جرم کی رقم سے نہ بنائے گئے ہوں تو منی لانڈرنگ ایکٹ کا اطلاق نہیں ہوگا۔
فیصلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ منی لانڈرنگ کا مقدمہ بنانے کے لیے جرم کے پیسے سے اثاثے بنانے کا ربط ثابت کرنا ضروری ہے۔