شان مسعود کائونٹی کرکٹ میں سب سے بڑی انفرادی اننگزکھیلنے والے پاکستانی بلے باز بن گئے

پاکستان کے بیٹر شان مسعود  نے کاؤنٹی چیمپئن شپ میں نیا ریکارڈ قائم کردیا۔

شان مسعود نے ڈربی شائر کی نمائندگی کرتے ہوئے 239 رنز کی انفرادی اننگز کھیلی۔ شان مسعود نے 239 رنز کی اننگز سسکس کے خلاف ڈربی کے مقام پر کھیلی۔

شان مسعود کے اپنے فرسٹ کلاس کیریئر کی یہ سب سے بڑی اننگز تھی۔ اس کے ساتھ ہی شان مسعود کی 239 رنز کی اننگز کاؤنٹی چیمپئن شپ میں کسی بھی پاکستانی کی جانب سے سب سے بڑی انفرادی اننگز  ہے۔

Exit mobile version