بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ایک زرداری سب سے یاری

سابق صدر آصف زرداری کے صاحبزادے اور پی پی چیئرمین بلاول بھٹو نے والد کے لیے نیا نعرہ لگادیا۔

ٹوئٹر پر بلاول بھٹو زرداری نے آصف زرداری کی تصویر شیئر کی اور نعرہ لگایا۔

عام طور پر آصف زرداری  کے لیے ان کے کارکن ’ایک زرداری سب پر بھاری‘ کا نعرہ لگاتے ہیں لیکن بلاول نے اس بار نعرہ ’ایک زرداری سب سے یاری‘ سے تبدیل  کردیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز آصف علی زرداری نے بھی میڈیا سے گفتگو کے دوران یہی نعرہ لگایا تھا۔

آصف زرداری نے میڈیا نمائندوں کے سوال ایک زرداری سب پر بھاری کا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ ایک زرداری سب سے یاری۔

مزید پڑھیے  تمام معاملات پر حکومت پاکستان کے ساتھ بات چیت جاری رکھیں گے ۔میتھیو ملز
Back to top button