قومی اسمبلی کے کل ہونے والے اجلاس کا ایجنڈا جاری،وزارت عظمیٰ کیلئے شہباز اور شاہ محمود قریشی مدمقابل

قومی اسمبلی کے کل کے اجلاس کا ایجنڈا جاری کردیا گیا۔

قومی اسمبلی کا اجلاس کل دن 2 بجے ہوگا جس کا  ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔ ایجنڈے میں کہا گیا ہے کہ آئین کے مطابق ایوان کل وزیر اعظم کا انتخاب کرے گا۔

متحدہ اپوزیشن نے شہبازشریف اور تحریک انصاف نے شاہ محمود قریشی کو وزیراعظم کا امیدوار نامزد کیا ہے جبکہ دونوں کے کاغذات نامزدگی بھی منظور کرلیے گئے ہیں۔

عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کےبعد قومی اسمبلی کے نئے قائد ایوان کا انتخاب کل ہوگا۔

Exit mobile version