پاکستان ، آذربائیجان کا خطے میں کشیدگی کم کرنے کی ضرورت پر زور

پاکستان اور آذربائیجان نے خطے میں کشیدگی کم کرنے اور امن کی بحالی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ان خیالات کااظہار آج (جمعہ) کو وزیرِاعظم شہباز شریف اور آذربائیجان کے صدر Ilham Aliyev کے درمیان ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران کیاگیا۔وزیرِاعظم نے گزشتہ روز آذربائیجان کے علاقے نخچیوان پرڈرون حملوں کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی جن میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔

انہوں نے آذربائیجان کی قیادت کو یقین دلایا کہ اس مشکل گھڑی میں پاکستان آذربائیجان کے برادر عوام کے ساتھ کھڑا ہے اوران سے بھرپوراظہاریکجہتی کرتاہے۔انہوں نے صدرIlham Aliyev کو ایران اور خلیجی خطے میں جاری بحران کے بعد پاکستان کی سفارتی رابطہ کاری کی کوششوں سے بھی آگاہ کیا۔صدرIlham Aliyev نے ٹیلی فون کرنے پروزیرِاعظم کا شکریہ ادا کیا اور اس مشکل وقت میں پاکستانی عوام کی جانب سے اظہارِ یکجہتی اور حمایت کے جذبے کو سراہا۔

Exit mobile version