ملک میں سیاسی تبدیلی آنے کے ساتھ ہی پاکستان کرکٹ بورڈ میں بھی تبدیلیوں کی بازگشت سنائی دینے لگی، عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد پی سی بی میں بھی تبدیلیوں کا امکان ہے.ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجا عہدے سے الگ ہونے کا ذہن بنا چکے ہیں، انہوں نے قریبی دوستوں سے مشاورت بھی مکمل کر لی ذرائع کا کہنا ہے کہ دبئی میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے اجلاس کے بعد رمیز راجا اپنے مستقبل کا اعلان کر سکتے ہیں،وہ سی ای او اور ڈائریکٹر انٹرنیشنل کے ہمراہ آئی سی سی میٹنگز کے لئے دبئی میں موجود ہیں ،11 اپریل سے شروع ہونے والے ہفتے کے دوران پی سی بی میں اعلیٰ سطح پر تبدیلیوں کا قوی امکان ہے، ان ذرائع نے مزید بتایا کہ چیئرمین پی سی بی کے مقرر کردہ افراد کا مستقبل بھی روشن نہیں۔اس کے علاوہ ڈومیسٹک کرکٹ سٹرکچر میں تبدیلیاں ہوں گی، جبکہ ڈیپارٹمنٹل کرکٹ بحال ہو سکتی ہے۔