گورنر سندھ عمران اسماعیل کا مستعفی ہونے کا فیصلہ

گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان کے بعد گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بھی مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق گورنر سندھ اس وقت اسلام آباد میں موجود ہیں جہاں وہ پی ٹی آئی کے اجلاس میں شریک ہونےگئے تھے۔

ذرائع  کا کہنا ہےکہ گورنر سندھ کراچی واپسی پر اپنا استعفیٰ بھجوائیں گے، گورنر سندھ کے اہل خانہ فی الحال گورنر ہاؤس میں ہی مقیم ہیں۔

خیال رہے کہ خیبرپختونخوا کےگورنر شاہ فرمان مستعفی ہونے کا اعلان کرچکے ہیں۔

Exit mobile version