شہباز شریف نے قائد ایوان کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے شاہ محمود قریشی کو وزارت عظمیٰ کے لیے اپنا امیدوار نامزد کردیا۔

تحریک انصاف نے قائد ایوان کے لیے شاہ محمود قریشی کےکاغذات نامزدگی قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروائے ہیں، ملیکہ بخاری، عامر ڈوگر اور زین قریشی نے شاہ محمود قریشی کےکاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

شاہ محمود قریشی کے 4 فارمز قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروائےگئے ہیں، عامر ڈوگر اور علی محمد خان ان کے تائید کنندہ اور  تصدیق کنندہ ہیں۔

دوسری جانب  مسلم لیگ ن کے صدر اور متحدہ اپوزیشن کے امیدوار شہباز شریف نے قائد ایوان کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے ہیں۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے نئے قائد ایوان کے لیے تقرر کے لیے قومی اسمبلی کا اجلاس پیرکے روز 2 بجے طلب کر رکھا ہے اور متحدہ اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم کے امیدوار شہباز شریف ہیں۔

 قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے کاغذاتی نامزدگی جمع کرانے کا وقت دوپہر2 بجے کے بجائے سہہ پہر 4 بجے کر دیا ہے جب کہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال شام 4:30 بجے کی جائے گی۔

Exit mobile version