بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

نئے وزیر اعظم کے انتخاب کا وقت تبدیل

نئے قائد ایوان کے لیے قومی اسمبلی کے اجلاس کا وقت تبدیل کر دیا گیا۔قومی اسمبلی نے نئے وزیراعظم کے انتخاب کا شیڈیول جاری کر دیا ہے جس کے مطابق کاغذات نامزدگی آج دوپہر 2 بجے تک جمع کرائے جا سکیں گے اور کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال سہ پہر3 بجے تک ہو گی۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق نئے وزیراعظم کا الیکشن کل بروز پیر دوپہر2 بجے ہو گا۔یاد رہے کہ اس سے قبل نئے قائد ایوان کے چناؤ کے لیے قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کی صبح 11 بجے طلب کیا گیا تھا۔

اشتہار
Back to top button