طلحہ طالب سمیت دو پاکستانی ویٹ لفٹرز کے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کی اطلاعات

غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق جمعہ کے روز اولمپیئن طلحہ طالب سمیت دو پاکستانی ویٹ لفٹرز کے انٹرنیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (آئی ٹی اے) کے ڈوپ ٹیسٹ میں نمونے مثبت آ گئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق حال ہی میں انٹرنیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی نے انٹرنیشنل ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے ساتھ مل کر چار پاکستانی ویٹ لفٹرز کے نمونوں کے لیے ٹیسٹ کیے۔

طلحہ گوجرانوالہ میں اپنے جم میں ٹریننگ کر رہے تھے جب انٹرنیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی کے حکام نے ان کے نمونے لینے کے لیے اچانک وہاں کا دورہ کیا جبکہ دیگر لفٹرز کا لاہور میں ٹیسٹ کیا گیا۔

Exit mobile version