سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہیٰ کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن نے اسپیکرپرویز الہٰی کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی۔

تحریک عدم اعتماد ن لیگ کے سلمان رفیق، خلیل طاہرسندھو اور سمیع اللہ خان نے جمع کرائی ہے۔

تحریک عدم اعتماد کی قرارداد کے متن کے مطابق ایوان کی اکثریت کو  پرویز الہٰی پر اعتماد  نہیں رہا، پنجاب کےمعاملات آئین پاکستان کے مطابق نہیں چلائے جا رہے ہیں، اسپیکرپنجاب اسمبلی نے صوبے میں جمہوری روایات کا قلع قمع کیا۔

Exit mobile version