متحدہ عرب امارات نے پاکستان کو 2 ارب ڈالر قرض کی ادائیگی ایک سال کے لیے موخر کردی ۔ایک بیان میں ترجمان وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ پاکستان کو یہ قرض مارچ میں متحدہ عرب امارات کو واپس کرنا تھا۔ وزارت خزانہ کے مطابق متحدہ عرب امارات نے مذکورہ قرض 3 سال پہلے پاکستان کو 3 سال کے لئے دیا تھا۔
خیال رہے کہ چین پہلے ہی 4 ارب 38 کروڑ ڈالر قرض کی واپسی موخر کر چکا ہے۔