امریکی ریاست کیلی فورنیا میں فائرنگ سے 6 ہلاک

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سکرامنٹو میں فائرنگ سے 6 افراد ہلاک اور  10  زخمی ہو گئے۔

پولیس نے علاقے کا محاصرہ کر کے علاقے کے متعدد بلاکس کو آمدورفت کے لیے بند کر دیا ہے۔

پولیس کے مطابق فوری طور پر فائرنگ کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں، تحقیقات جاری ہیں۔

جس علاقے میں فائرنگ ہوئی وہاں ریسٹورنٹس اور بارز موجود ہیں اور ہر وقت رش ہوتا ہے۔

اب تک کسی شخص کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

Exit mobile version