بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

صدر عارف علوی نے اسمبلیاں تحلیل کردیں

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیراعظم عمران خان کی تجویز پر اسمبلیاں تحلیل کر دیں۔

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی جانب سے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی قرار داد کو آئین سے انحراف قرار دیتے ہوئے مسترد قرار دیا گیا۔

تحریک عدم اعتماد مسترد کیے جانے کے بعد قوم سے مختصر خطاب میں عمران خان نے سب کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ صدر مملکت کو اسمبلیاں تحلیل کرنے کی تجویز بھیج دی ہے، قوم اگلے الیکشن کی تیاری کرے۔

اب صدر مملکت نے وزیراعظم عمران خان کی تجویز کو منظور کرتے ہوئے اسمبلیاں تحلیل کر دیں۔

مزید پڑھیے  دعا ہے کہ نیب کے عقوبت خانے میں کبھی کوئی نہ جائے، وزیراعظم
Back to top button