بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب

وزیراعظم عمران خان نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا۔

ٹوئٹر پر جاری  بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات  فواد چوہدری نے بتایا کہ وزیراعظم نے قومی سلامتی  کمیٹی کا اجلاس آج طلب کیا ہے جو دوپہر دو بجے وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیراعظم عمران خان قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں مبینہ دھمکی آمیز خط عسکری قیادت کو دکھائیں گے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان، قومی سلامتی کے مشیر، وزیر داخلہ بھی شریک  ہوں گے جب کہ شاہ محمود بیرون ملک ہونے کے باعث ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کریں گے۔

اشتہار
Back to top button