بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے پیپلزپارٹی کیساتھ معاہدے کی توثیق کردی

ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے پیپلز  پارٹی کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کی توثیق کر دی۔

موجودہ ملکی سیاسی صورت حال پر ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کنوینر خالد مقبول صدیقی کی زیر صدارت اسلام آباد کے پارلیمنٹ لاجز میں ہوا جس میں پیپلز پارٹی کے ساتھ معاہدے کے نکات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے بعد جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے ایم کیو ایم رہنما سید امین الحق کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے معاہدے کی توثیق کر دی ہے۔

امین الحق نے بتایا کہ ایم کیو ایم پاکستان کے وزراء نے اپنے استعفے وزیراعظم عمران خان کو ارسال کر دیے ہیں۔

یاد رہے کہ رات دیر گئے ایم کیو ایم پاکستان اور متحدہ اپوزیشن کے درمیان مذاکرات ہوئے جس میں دونوں جانب سے معاہدے کی منظوری دی گئی۔

اشتہار
Back to top button