بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عاصم نذیر نے پارٹی کو خیرباد کہہ دیا

فیصل آباد سے پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عاصم نذیر نے پارٹی کو خیرباد کہہ دیا۔

جمہوری وطن پارٹی کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی شاہ زین بگٹی نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں عاصم   نذیر کے پی ٹی آئی چھوڑنے کا دعویٰ کیا۔

شاہ زین بگٹی کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی طرف سے سرپرائز کا سلسلہ شروع، فیصل آباد سے رکن قومی اسمبلی چوہدری عاصم نذیر نے حکومت  کو خیرباد  کہہ دیا۔

شاہ زین بگٹی کی ٹوئٹ کے بعد بعض میڈیا رپورٹس میں یہ خبریں بھی سامنے آئی ہیں کہ  عاصم نذیر (ن) لیگ میں شمولیت اختیار  کررہے ہیں۔

عاصم نذیر نے 2018 میں آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑا تھا اور بعد ازاں پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی تھی۔

اشتہار
Back to top button