بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

سعودی عرب اور جاپان نے عالمی کپ فٹبال کیلئے کوالیفائی کرلیا

جاپان نے کاورو میتوما کے دو شان دار گول کی مدد سے آسٹریلیا کو 0-2 سے شکست دے کر مسلسل ساتویں مرتبہ فٹ بال ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرلیا، سعودی عرب نے بھی جگہ بنائی۔

رپورٹ کے مطابق جاپان نے سڈنی میں کھیلے گئے کوالیفائر میچ میں آسٹریلیا کو 0-2 سے شکست دی۔

جاپان نے آسٹریلیا کو شکست دے کر فٹ بال ورلڈ کپ کوالیفائر گروپ بی کی سرفہرست ٹیم بن گئی جبکہ سعودی عرب نے دوسرے نمبر کے ساتھ ورلڈ کپ میں جگہ بھی یقینی ہوگئی ہے۔

آسٹریلیا کی ٹیم تیسرے نمبر سے آگے نہیں بڑھ سکی اور ورلڈ کپ میں جگہ بنانے کے لیے گروپ اے میں تیسرے نمبر پر موجود ٹیم سے مقابلہ کرے گی۔جاپان نے اس فتح کے ساتھ پوائنٹس کی مجموعی تعداد 21 ہوگئی ہے، جس کے بعد آسٹریلیا کے مقابلے میں 6 پوائنٹس زیادہ ہوگئے ہیں۔

سعودی عرب نے شارجہ میں چین کے خلاف میچ میں 19 قیمتی پوائنٹس حاصل کیے اور ان کی پوزیشن اب دوسرے نمبر پر ہیں، دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ 1-1 گول سے برابر رہا۔

دوسری جانب جنوبی کوریا نے ایران کو 0-2 سے شسکت دے دی اور گروپ اے میں پہلی پوزیشن اپنے نام کی تاہم دونوں ٹیمیں پہلے ہی ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرچکی ہیں۔

جنوبی کوریا نے اس جیت کے ساتھ ایران پر ایک پوائنٹ کی برتری حاصل کرلی جبکہ تیسری پوزیشن پر متحدہ عرب امارات کے امکانات واضح ہیں اور ریاض میں ان کا مقابلہ عراق کی ٹیم سے ہوگا۔

لبنان کی ٹیم شام سے 0-3 سے شکست کے بعد تیسرا نمبر حاصل کرنے کا موقع کھو دیا۔

متحدہ عرب امارات کو اگر عراق سے فتح ملتی ہے تو گروپ میں تیسری پوزیشن یقینی ہوگی اور 7 جون کو قطر میں پلے آف میں آسٹریلیا کا مقابلہ کرنا ہوگا۔

اشتہار
Back to top button