قومی
پٹرولیم مصنوعات اور بجلی پر ریلیف،آئی ایم ایف کے تحفظات برقرار،مذاکرات تاحال بے نتیجہ
پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں ریلیف پر آئی ایم ایف کے تحفظات اب تک دور نہیں کیے جاسکے۔
رپورٹس کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات اب تک بے نتیجہ رہے ہیں، آئی ایم ایف کو وفاقی حکومت کی ٹیکس ایمنسٹی اسکیم پر بھی اعتراضات ہیں۔
رپورٹس کے مطابق ٹیکنیکل مذاکرات کے بعد پالیسی سطح کی گفتگو میں بھی اعتراضات اور تحفظات سامنے آئے ہیں جبکہ آئی ایم ایف نے اگلے چند دنوں میں مزید بات چیت کی ضرورت کا اشارہ دیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ صورتِ حال آئی ایم ایف سے 96 کروڑ ڈالر کی اگلی قسط کے حصول میں مشکلات پیدا کررہی ہے۔