عالمی وبا کورونا سے دو سال بعد پہلی بار ملک بھر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کوئی ہلاکت نہیںہوئی،مزید 443مریض رپورٹ ہوئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 34 ہزار476 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 443 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔گزشتہ روز کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 1.28فیصد ریکارڈ کی گئی۔ اس کے علاوہ 455 مریضوں تقریباًدو سال بعد پہلا روز ہے جب کورونا وائرس سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔ این سی او سی کے مطابق 455مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔این سی او سی کی جانب سے بتایا گیا کہ گذشتہ 24گھنٹوں میں کووڈ سے ملک میں کوئی موت نہیں ہوئی ،یہ تقریباً2سال میں پہلی بار ہوا ہے،گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں 443نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔