اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل حسین براہیم طہٰ اور اسلامی ترقیاتی بنک کے صدر ڈاکٹر محمد سلیمان الجاسر نے آج(پیر) اسلام آباد میں افغانستان کے لئے امدادی ٹرسٹ فنڈ کے معاہدے پر دستخط کئے۔وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، خارجہ سیکرٹری سہیل محمود اور سفارتکار بھی دستخطی تقریب کے موقع پر موجود تھے۔شاہ محمود قریشی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ملکوں اسلامی مالیاتی اداروں، ڈونرز اور دیگر بین الاقوامی شراکت پر زور دیا کہ ٹرسٹ فنڈ میں عطیات دیں۔انہوں نے کہا کہ افغان عوام کی انسانی بنیادوں پر امداد سے اسلامی تعاون تنظیم کی وزرائے کارجہ کونسل کی پاکستان کی سربراہی کا اہم پہلو اجاگر ہوگا۔او آئی سی کے سیکرٹری جنرل نے ایونٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹرسٹ کا مقصد افغان عوام کی امداد کرنا ہے انہوں نے بین الاقوامی اور علاقائی ڈونرز، گروپوں اور افراد سے ٹرسٹ کی امداد کرنے کی درخواست کی۔اسلامی ترقیاتی بنک کے صدر نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ فنڈ افغان عوام کی معاشی خودکفالت اور استحکام کیلئے جامع حکمت عملی پر توجہ مرکوز کریگا۔