بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاکستان اوراسلامی ترقیاتی بنک کے درمیان مہمند ڈیم پن بجلی منصوبے کیلئے معاہدوں پر دستخط

پاکستان اوراسلامی ترقیاتی بنک نے مہمند ڈیم پن بجلی منصوبے کیلئے اٹھارہ کروڑ ڈالر مالیت کے تین فریم ورک معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔ان معاہدوں پر آج اسلام آباد میں دستخط کیے گئے ۔معاشی امور کے وزیر عمر ایوب خان اوراسلامی ترقیاتی بنک کے صدر محمد ALJASSER دستخطوں کی تقریب میں موجود تھے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عمرا یوب خان نے پاکستان کے ساتھ بنک کی دیرینہ اور اعتماد پر مبنی شراکت کوسراہا ۔انہوں نے کہاکہ اسلامی ترقیاتی بنک کی طرف سے مہمند ڈیم کیلئے مالی معاونت سے پاکستان کی بجلی کی پیداوار اورپانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت میں نمایاں اضافہ ہوگا اور روزگار کے بالواسطہ اور بلاواسطہ نئے مواقع پیداہوںگے۔اسلامی ترقیاتی بنک کے صدر نے کہاکہ بنک کو پاکستان میں قومی اہمیت کے حامل اہم منصوبوں میں مدد کرنے پر فخر ہے انہوں نے کہاکہ ہم منصوبے کی خوش اسلوبی سے تکمیل کی توقع رکھتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ یہ مقررہ مدت میں فعال ہوگا۔

اشتہار
Back to top button