قومی
مونس الہیٰ لندن پہنچ گئے، اہم سیاسی ملاقاتوں کا امکان
مسلم لیگ ق کے رہنما اور وفاقی وزیر آبی وسائل مونس الٰہی لندن پہنچ گئے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر آبی وسائل مونس الٰہی پرواز بی اے 260 پر اسلام آباد سےلندن روانہ ہوئے ۔
مونس الٰہی کا حالیہ صورت حال میں لندن کا دورہ سیاسی حوالے سے اہم سمجھا جارہا ہے، ذرائع کا کہنا ہےکہ وفاقی وزیر مونس الٰہی لندن میں اہم سیاسی ملاقاتیں کریں گے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو میں مونس الٰہی کا کہنا تھا کہ میں لندن پہنچ چکا ہوں، نجی دورے پر لندن آیا ہوں۔
مونس الٰہی کا کہنا تھا کہ سیاسی ملاقاتیں ہوئیں تو میڈیا کو آگاہ کروں گا، تین سے چار دن میں واپس آجاؤں گا۔