بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

سوات جلسہ میں ممکنہ شرکت، الیکشن کمیشن کا وزیراعظم کو نوٹس جاری

وزیراعظم عمران خان آج سوات کے گراسی گراؤنڈ میں جلسے سے خطاب کرینگے، وزیراعظم کی جلسے میں ممکنہ شرکت پر الیکشن کمیشن نے انہیں نوٹس جاری کردیا ہے۔

منتظمین کے مطابق جلسہ دوپہر 2 بجے شروع ہوگا، جلسےسے وزیراعظم عمران خان کے علاوہ وزیراعلیٰ کے پی کے محمود خان اور وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید بھی خطاب کرینگے۔

گراسی گراؤنڈ میں شرکاء کیلئے کرسیاں لگائی گئیں ہیں جبکہ گراؤنڈ کے چاروں طرف پی ٹی آئی کے جھنڈے، پینا فلیکس اور خیرمقدمی بینرز لگائے گئے ہیں۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کے اعلان کے بعد پبلک آفس ہولڈر کسی جلسے میں شرکت اور ترقیاتی منصوبوں کا اعلان نہیں کرسکتے۔

مزید پڑھیے  بلوچ مظاہرین کے مطالبات کو دیکھنے کیلئے کابینہ کمیٹی بنائی ہے، نگران وزیراعظم
Back to top button