عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 43کروڑ 50لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دے دی، قرض کی رقم ہائوسنگ منصوبوں اور پنجاب اربن لینڈ سسٹم کے لیے فراہم کی جائے گی۔
قرض کی رقم پنجاب ہائوسنگ پروگرام میں بھی استعمال کی جائے گی۔
عالمی بینک کے مطابق قرض کی رقم سے کم آمدنی والے افراد کو گھر بنانے کے لیے قرض دیا جائے گا جبکہ قرض فراہمی سے گھروں کی ضروریات پورا کرنے میں مدد ملے گی۔
پاکستان ہائوسنگ فنانس پراجیکٹ کے لیے 8 کروڑ 50 لاکھ ڈالر خرچ کیے جائیں گے جبکہ 15 کروڑ ڈالر کی رقم پنجاب اربن لینڈ سسٹم پراجیکٹ اور 20 کروڑ ڈالر پنجاب ہائوسنگ پروگرام کے لیے خرچ کی جائے گی۔