بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

سیاسی ملاقاتوں میں تیزی، شہباز شریف کی سراج الحق سے ملاقات

مسلم لیگ نون کے صدر، قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف نے اسلام آباد میں امیرِ جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق سے ملاقات کی ہے۔

جماعتِ اسلامی کے رہنما میاں اسلم کے گھر پر ہونے والی اس ملاقات میں امیرِ جماعتِ اسلامی سراج الحق نے شہباز شریف کا استقبال کیا۔

ملاقات میں مسلم لیگ ن کے رہنما مریم اورنگزیب اور سعد رفیق بھی شہباز شریف کے ساتھ تھے۔

شہباز شریف نے تحریکِ عدم اعتماد سے متعلق سراج الحق سے گفتگو کی۔

ملاقات کے بعد صدر مسلم لیگ نون میاں شہباز شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے ووٹوں سے نمائندہ حکومت چنی جانی چاہیے۔

ان کا کہنا ہے کہ ملک میں وہ حکومت لائی جائے جو عوام کی خدمت کرے، عام آدمی کی زندگی اجیرن ہو چکی ہے۔

اشتہار
Back to top button