وادی گبین جبہ میں سنو سپورٹس فیسٹیول کی رنگا رنگ تقریبات اختتام پذیر ہوگئیں


سوات کی برف پوش وادی گبین جبہ میں سنو سپورٹس فیسٹیول کی رنگا رنگ تقریبات اختتام پذیر ہوگئیں، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریاض علی خان نے انعامات تقسیم کردئے ،خیبر پختونخواکی جنت نظیر وادی سوات کے خوبصورت ودلکش سیاحتی مقام گبین جبہ میں سیاحت اور کھیلوں کی فروغ کیلئے منعقدہ دوسری سنوسپورٹس فیسٹیول کا افتتاح ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان نے کیا تھا جس میںضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے،فیسٹیول میں سکی، آرچری، جوڈو، والی بال، ریسلنگ،ہائیکنگ،ووشو،ویٹ لفٹنگ اور دیگر سنومقابلے کرائے گئے جس میں کھلاڑیوں نے خوب جوہر دکھائے، تقریب میں ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر فرہاد علی،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر عبید اللہ صوبائی ووشوایسوسی ایشن کے صدر رحمت گل آفریدی ،سیکرٹری نجم اللہ صافی،صوبائی کوچ نعمت گل بھی شریک رہے”ووشو”کے مقابلے پشاور نے جیتے جبکہ ملاکنڈ ڈویژن کی ٹیم نے دوسری پوزیشن حاصل کرلی، فیسٹیول میں خیبر پختونخوا کے علاوہ پنجاب اور کشمیر سے بھی مرد وخواتین سیاحوں نے شرکت کی ، فیسٹیول میں سوات کے روایتی کھانوں، شالوں وغیرہ کے سٹالز بھی لگائے گئے تھے اور بچوںکے لئے میجک شو کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔ پشتو گلوکار بھی روایتی اور مقامی موسیقی پیش کرتے رہے،تقریب کے اختتام پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریاض علی خان اورآر ایس اوملاکنڈ ڈویژن کاشف فرحان نے کھلاڑیوں کو میڈلز پہنائے اورکیش انعامات تقسیم کئے۔

Exit mobile version