پاکستان سپر لیگ کی فاتح ٹیم کی انعامی رقم میں بڑا اضافہ

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی تاریخ میں پہلی بار فاتح ٹیم کی انعامی رقم میں 3 کروڑ روپے کا بڑا اضافہ کیا گیا ہے۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کا فائنل آج لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

 پی ایس ایل کے پچھلے 6 ایڈیشنز تک لیگ میں فتح حاصل کرنے والی ٹیم کو 5 کروڑ روپے کی انعامی رقم دی جاتی رہی ہے۔

تاہم اس بار انعامی رقم میں 3 کروڑ روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس بار جیتنے والی ٹیم کو 8 کروڑ روپے ملیں گے جب کہ رنرز اپ ٹیم کو 3کروڑ 20 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔

Exit mobile version