برطانوی عدالت میں صحافی کا خبر سورس بتانے سے انکار

برطانیہ کی عدالت میں مقامی صحافی کرس مولین نے 1974 میں برمنگھم پب دھماکے میں ملوث شخص کے انٹرویو سے متعلق تفصیلات بتانے سے انکار کردیا۔

صحافی کا کہنا تھا کہ وہ اس خبر سے متعلق اپنی سورس نہیں بتاسکتے۔

صحافی کا مزید کہنا تھا کہ اگر انہوں نے اپنی معلومات کو ظاہر کیا تو اس سے اس شخص کی شناخت ظاہر ہو گی جس نے برسوں پہلے ایک انٹرویو میں بم دھماکوں میں اپنے کردار کا اعتراف کیا تھا۔

1974میں برمنگھم پب دھماکے میں 21 افراد ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

Exit mobile version